اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں گیس عدم فراہمی، چیئرمین سی ڈی اے سے رپورٹ طلب

سپریم کورٹ میں اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں گیس عدم فراہمی کے کیس پر عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی۔ 

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے عدالت میں پیش ہوئے.جسٹس مشیر عالم نے استفسار کیا کہ چیئرمین صاحب سیکٹر ای الیون کے رہائشیوں کو گیس کیوں فراہم نہیں کی جارہی۔ گیس اور پانی بنیادی ضروریات ہیں جنکی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

جس پر چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث کچھ علاقوں میں گیس کنکشنز نہیں لگ سکے۔ اب ہمارے پاس فنڈز دستیاب ہیں۔ اتنے فنڈز ہمارے پاس آچکے ہیں کہ تمام سیکٹرز میں گیس کنکشنز فراہم کریں گے۔

عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے کو ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment