آصف زرداری کی 2018 کے ٹیکس کے اعدادوشمار کی وضاحت

سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری سال 2018 کے جاری کردہ ٹیکس اعدادوشمار کے حوالے سے وضاحت کر دی۔

 سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان کے مطابق آصف زرداری نے 2018 میں 22 لاکھ 18 ہزار روپے صرف انکم ٹیکس کی مد میں ادا کیے جب کہ انہوں نے ایگریکلچرل انکم ٹیکس کی مد میں بھی ایک کروڑ 99 لاکھ 87 ھزار 335 روپے ٹیکس ادا کیا ہے ۔ یوں سال 2018 میں آصف زرداری کی ادا کردہ مجموعی ٹیکس کی رقم 2 کروڑ 22 لاکھ 55 ھزار 64 روپے بنتی ہے 

یاد رہے کہ ایف بی آر نے سال 2018 کے ٹیکس کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے سال 2018 میں 22 لاکھ 18 ہزار 229 روپے کا ٹیکس ادا کیا۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ آصف زرداری نے ایگریکلچرل انکم ٹیکس کی مد میں بھی سال 2018 میں ایک کروڑ 99 لاکھ 87 ہزار 335 روپے ادا کیے۔ یو سال 2018 کے لیے آصف علی زرداری کی جانب سے ادا کردہ انکم ٹیکس اور ایگریکلچر ٹیکس کی مجموعی رقم دو کروڑ 22 لاکھ 55 ہزار اور 64 روپے بنتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment