مولانا فضل الرحمن اے پی سی ایجنڈے سے سخت غیر مطمئن

مولانا فضل الرحمان اے پی سی کے ایجنڈے سے مطمئن نہیں۔ اے پی سی میں اپنی شرکت ایجنڈے میں حکومت مخالف تحریک، اسمبلیوں سے استعفے دیکر اسمبلیاں تحلیل کرنے کے نکات شامل کرنے سے مشروط کردی۔

اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کے معاملہ پر اپوزیشن کی جماعتیں تاحال ایک ایجنڈے پر نہ آ سکیں۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی جانب سے دئیے جانے والے ایجنڈے میں حکومت مخالف تحریک شامل نہیں ہیں۔

رہبر کمیٹی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ حکومت کو طول دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ اپوزیشن کی چھوٹی جماعتوں کا حکومت مخالف بڑی تحریک اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل کرنے کی خواہش مند ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی چھوٹی جماعتوں کو حکومت اور اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کے درمیان نورہ کشتی کے معاملے پر اعتراضات ہیں۔اپوزیشن کو سخت ٹف ٹائم کا معاملہ ایجنڈے میں شامل نہ ہوا تو مولانا فضل الرحمن اے پی سی میں شریک نہیں ہوں گے۔ذرائع کہ مطابق مولانا فضل الرحمن سمیت اپوزیشن کی دیگر چھوٹی جماعتوں کو ایجنڈے پر شدید تحفظات ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment