پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت می کمی کے نتیجے میں پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی قیمت کمی کے بعد فی اونس 1945 ڈالر ہو گئی ہے اور اس کمی کے اثرات پاکستان کی سونے کی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔

پاکستان میں 24قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 997 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 21ہزار پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 3ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کی وبا کے بعد سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا تھا البتہ گزشتہ کچھ عرصے میں قیمت میں بتدریج کمی آنا شروع ہوئی ہے۔ البتہ اس کمی کے باوجود عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تقریباً 10 سال کی بلند ترین سطح پر موجود ہے۔

Leave a Comment