ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس کے دوران سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلےمیں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحےکا بڑا ذخیرہ اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے جب کہ دہشت گردوں کا خفیہ ٹھکانہ لاجسٹک بیس سمیت تباہ کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس آپریشن میں دہشت گردوں کے کئی خفیہ ٹھکانے اور انتظامی کیمپس بھی تباہ کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment