اسلام آباد میں مہنگائی میں اضافہ

اسلام آباد میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ایک ہفتے میں ٹماٹر 70 روپے سے بڑھ کر 90 روپے فی کلو ہوگئے ، بھنڈی 70 روپے اور اروی کی قیمت 120 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں آٹا اور چینی بھی مہنگا ہورہا ہے ، چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے سے بڑھ گئی ہے جس کے باعث شہری کافی پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ 

 شہریوں کا کہنا ہےکہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سے ان کے لیے روزمرہ اخراجات پورے کرنا مشکل ہوگیا ہے حکومت مہنگائی کو روکنے کے اقدامات کرے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment