سعودی عرب میں غیرملکی ایئرلائنز کو پروازوں کی جزوی اجازت مل گئی

سعودی عرب میں کرونا کیسز میں کمی کے بعد غیرملکی ایئرلائنز کو پروازوں کی جزوی اجازت مل گئی۔ پی آئی اے نے بھی سعودی عرب کے مختلف شہروں کیلئے اپنی پروازوں کا سلسلہ شروع کردیا۔

پی آئی اے کی سعودی عرب کیلئے پروازوں کا آغاز تو ہو گیا لیکن سمندر پار پاکستانیوں کو ٹکٹ نہ ملنے، ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ اور پی آئی اے کے عملے کے ناروا سلوک کا بھی سامنا ہے۔

سعودی حکومت نے اقامہ ہولڈر پاکستانیوں کو 30ستمبر تک واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے لیکن فضائی ٹکٹس کے حصول میں رکاوٹیں اور پیچیدہ امور مسافروں کیلئے سخت پریشانی کا باعث ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ انہیں کچھ شکایات ملی ہیں جن کے ازالے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔

ادھر ایئربلیو نے اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز آخری وقت پر منسوخ کردی، جس پر 220 مسافروں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر احتجاج کیا۔ ایئر لائنز انتظامیہ کا موقف ہے کہ سعودی حکومت کی ہدایت پر پرواز کو منسوخ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment