ایف اے ٹی ایف پابندیاں، سیاست دان متاثر

ایف اے ٹی ایف پابندیاں سیاستدانوں کے ایزی پیسہ اکاونٹس کھولنے میں رکاوٹ بن گئیں نجی کمپنی کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کے ایزی پیسہ اکاونٹس ہائی رسک میں آتے ہیں۔

اکائونٹ کے حوالے سے سیاستدانوں کے ایزی پیسہ نجی ٹیلی کام کمپنی کی دستاویز میں وجوہات سامنے آ گئیں۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سیاستدانوں کے ایزی پیسہ اکاونٹس ہائی رسک میں آتے ہیں ایزی پیسہ اکاونٹ کیلئے سنیئر منجیمٹ سے اجازت درکار ہوتی ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ پچاس ہزار سے دو لاکھ تک کی ٹرانزیکشن کی اجازت ہے جب کہ منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کو مالی معاونت کی روک تھام کیلئے ایف اے ٹی ایف سفارشات پر اقدامات اٹھائے گئے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اسی تناظر میں ہدایات جاری کر رکھی ہیں اور سیاستدانوں کے ایزی پیسہ اکاونٹس کو ایف اے ٹی ایف نے ہائی رسک ڈکلیئر کر رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment