سپریم کورٹ: زیر التوا مقدمات کی تعداد 45332 ہوگئی

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 45332 ہوگئی۔ سپریم کورٹ میں کل 24 از خود نوٹسز اور ایک ریفرنس زیر التوا ہیں جبکہ دوسری جانب وفاقی شرعی عدالت میں گزشتہ ماہ کے دوران کسی بھی مقدمے کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔

سپریم کورٹ میں 16اگست سے 31اگست تک زیر التوا اور نمٹائے گئے مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عدالت میں 16 اگست کو 45456 درخواستیں زیر التوا تھیں۔ماہ اگست کے آخری پندرہ دنوں میں 124زیر التوا مقدمات نمٹائے گئے۔

سپریم کورٹ میں کل 24 از خود نوٹسز اور ایک ریفرنس زیر التوا ہیں۔ اسلام آباد پرنسپل سیٹ میں 187 نئے مقدمات دائر ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 147 نمٹائے گئے۔ لاہور رجسٹری میں 112 نئے مقدمات دائر ہوئے اور مجموعی طور پر 267 نمٹائے گئے۔کراچی رجسٹری میں 33 نئے مقدمات دائر ہوئے اور مجموعی طور پر 100 نمٹائے گئے ۔ کوئٹہ رجسٹری میں 14 نئے مقدمات دائر ہوئے جبکہ کسی مقدمے پر فیصلہ نہ ہوسکا۔پشاور رجسٹری میں 44 نئے مقدمات دائر ہوئے جبکہ کسی مقدمے پر فیصلہ نہیں ہو سکا۔سپریم کورٹ میں گزشتہ 15 روز میں 390 نئے مقدمات دائر ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 514 نمٹائے گئے۔

دوسری جانب وفاقی شرعی عدالت میں مقدمات کی سماعت اور نمٹانے کا عمل سست روی کا شکار ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ میں کسی بھی مقدمے کا فیصلہ نہیں کیا جاسکا جبکہ گزشتہ ماہ 2 نئے مقدمات کا اندراج ہوا ہے۔ وفاقی شرعی عدالت میں کل زیر التوا مقدمات کی تعداد 201 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment