پاکستان کا 3 کشمیریوں کے قتل کا بین الاقومی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں تین کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی بین الاقومی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چودھری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج نے 25 سالہ امتیاز احمد، 20 سالہ محمد ابرار اور 16 سالہ ابرار احمد کو خودساختہ گھیراو اور سرچ آپریشن میں شہید کیا ہے ۔۔ ان کشمیری نوجوانوں کو 18 جولائی کو شوپیاں کے علاقے میں شہید کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان کشمیری راجوری سے شوپیاں سیب کے باغات میں مزدوری کرنے آئے تھے ۔۔ کشمیری نوجوانوں کے قتل پر پردہ ڈالنے کے لئے بھارتی قابض افواج نے انہیں تین نامعلوم دہشتگردوں کا خطاب دیا تھا۔ اپنے جرائم کو چھپانے کےلیے بھارتی قابض افواج نے ان کی نعشیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کرنے کی بجائے غیرملکی دہشت گردوں کے قبرستان میں دفن کر دیں۔

 ترجمان کا کہنا تھا کہ ان نوجوانوں کے قتل عام کے دو ماہ بعد بھارتی قابض افواج نے ان کے ماورائے عدالت قتل عام کا اعتراف کیا تھا۔ ماورائے عدالت قتل عام بھارتی قابض افواج کے ریاستی دہشت گردی کا خاصہ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment