حکومتی ہتھکنڈوں سے ثابت ہوا اے پی سی کامیاب ہے، آصف زرداری کا دعوی

حکومتی ہتھکنڈوں سے ثابت ہوا اے پی سی کامیاب ہے ، آصف زرداری نے دعوی کر دیا ہے۔

آل پارٹیز کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کہاکہ اے پی سی سے متعلق حکومتی ہتھکنڈے ہی ہماری کامیابی ہے موجودہ دورمیں میڈیا پر پابندی ممکن نہین جمہوریت پریقین رکھتے ہیں۔

آصف زرداری نے مریم نوازسے متعلق کہاکہ مریم نوازکی جدوجہد اور تکالیف کا باخوبی اندازہ ہے ہم مریم نوازکی ساتھ کھڑے ہیں اور انکی آواز بنیں گے۔

اٹھارویں ترمیم سے متعلق بولے کہ ہم آہنگی سے مشرف کوگھربھیجا اور18ویں ترمیم بھی پاس کی یہ ترمیم آئین کے گرد دیوارہے جسے کوئی میلی آنکھ سےنہیں دیکھ سکتا۔

 انہوں نے کہاکہ یہ جمہوریت نہیں اس طرح ملک نہیں چلتے ان مشکلات سے پاکستان کوبچانا ہے ہم حکومت کونکال کرجمہوریت بحال کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment