افغان طالبان ملک میں اسلامی نظامِ حکومت پر مصر

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں گزشتہ ایک ہفتے سے افغان حکومت اور طالبان کے وفود افغانستان میں شراکت اقتدار کے لیے مذاکرات کا ایجنڈا طے کرنے میں مصروف ہیں۔ ہفتے کو طالبان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ مذاکرات کے دوران طالبان کا بنیادی نکتہ افغانستان میں اسلامی نظام حکومت کا قیام ہے۔

مزید پڑھیں

نواز شریف غیرت کھائیں اور خود ہی وطن واپس آجائیں، شہزاد اکبر

وفاقی مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے اسلام آبادہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نواز شریف کی واپسی کیلئے اقدامات اور تحریک کے اعلان سے متعلق سوال پر کہاکہ لیڈر کے بغیر کونسی تحریک ہوتی ہے؟نواز شریف غیرت کھائیں اور خود ہی وطن واپس آجائیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شہزاد اکبر نےکہاکہ حکومت کا موقف تھا کہ ایشورٹی بانڈز پر نواز شریف کو باہر جانے دیا جائے، عدالت نے حکم دیا کہ ایشورٹی بانڈ کی بجائے شخصی ضمانت پر باہر جانے دیا جائے۔ اگر نواز شریف کے سات آٹھ ارب کے ایشورٹی بانڈ جمع ہوتے تو خود بخود واپس آتے۔

مزید پڑھیں

سپریم کورٹ میں سرکاری زمین لیز پر دینے سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت

سپریم کورٹ میں سرکاری زمین پر پیٹرول پمپس لیز پر دینے سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت کی۔ عدالت نے کمشنر فیصل آباد کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

مزید پڑھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ:مراد سعید کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر مواصلات مراد سعید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیے کہ عدالت نے نیشنل ہائی ویز سیفٹی آرڈیننس 2000 پر مکمل عمل درآمد کا حکم دیا تھا۔ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہو رہا، توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں

سپریم کورٹ:امریکہ، برطانیہ کیساتھ ملزمان کے تبادلوں کے معاہدوں کی تفصیلات طلب

سپریم کورٹ نے امریکہ اور برطانیہ کیساتھ ملزمان کے تبادلوں کے معاہدوں کی تفصیلات مانگ لیں۔
سپریم کورٹ میں نیویارک ٹائمز سکوئر پر حملہ کے ملزم طلحہ ہارون کو امریکہ کے حوالے سے کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔عدالت نے ہدایت کی کہ بتایا جائے امریکہ سے کتنے ملزمان پاکستان لائے گئے اور کتنے حوالے کیے گئے؟ برطانیہ سے کتنے ملزمان پاکستان لائے گئے اور کتنے ملزمان برطانیہ کے حوالے کیے گئے، تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔ عدالت نے ملزم طلحہ ہارون کو تا حکم ثانی امریکہ کے حوالے کرنے سے بھی روک دیا۔ اٹارنی جنرل اور وزارت خارجہ کے متعلقہ حکام ریکارڈ سمیت طلب کر لیے گئے۔

مزید پڑھیں

ملک میں کورونا کے 312 کیسز اور 3 اموات کا اضافہ

پاکستان میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال میں بہتری آرہی ہے تاہم گزشتہ کچھ روز سے مختلف علاقوں خاص طور پر سندھ اور بلوچستان میں کیسز میں کچھ حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 304 ہے جس میں سے 2 لاکھ 92 ہزار 869 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 6 ہزار 420 کا انتقال ہوا ہے۔
سرکاری سطح پر قائم پورٹل کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج (21 ستمبر) کی صبح تک مزید 312 کیسز اور 3 اموات کا اضافہ ہوا، جس میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے گزشتہ روز کے بالترتیب 125 اور 40 کیسز بھی شامل تھے۔
دنیا بھر کی صورتحال تبدیل کرنے والی اس عالمی وبا کی ابتدا گزشتہ برس کے آخر میں چین کے شہر ووہان سے ہوئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کو متاثر کردیا۔

مزید پڑھیں

حقیقی جمہوریت ہمارا مقصد، اب پوری طاقت کے ساتھ تحریک چلائیں گے، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے پاس احتجاج، استعفے اور تحریک عدم اعتماد سمیت تمام جمہوری اور آئینی آپشن ہیں، صحیح وقت پر صحیح نمبرزکے ساتھ فیصلے کریں گے۔

مزید پڑھیں