ملک میں کورونا کے 312 کیسز اور 3 اموات کا اضافہ

پاکستان میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال میں بہتری آرہی ہے تاہم گزشتہ کچھ روز سے مختلف علاقوں خاص طور پر سندھ اور بلوچستان میں کیسز میں کچھ حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 304 ہے جس میں سے 2 لاکھ 92 ہزار 869 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 6 ہزار 420 کا انتقال ہوا ہے۔

سرکاری سطح پر قائم پورٹل کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج (21 ستمبر) کی صبح تک مزید 312 کیسز اور 3 اموات کا اضافہ ہوا، جس میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے گزشتہ روز کے بالترتیب 125 اور 40 کیسز بھی شامل تھے۔

دنیا بھر کی صورتحال تبدیل کرنے والی اس عالمی وبا کی ابتدا گزشتہ برس کے آخر میں چین کے شہر ووہان سے ہوئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کو متاثر کردیا۔

اس وائرس کے ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہونے کے باعث دنیا بھر کے مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن کرنا پڑا جبکہ معاشی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہوئیں جبکہ لوگوں کو سفری پابندیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے پاکستان میں اس وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں رپورٹ ہوا، جس کے بعد فوری طور تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان کیا گیا۔

چونکہ یہ وبا ایک سے دوسرے میں منتقل ہوتی ہے تو اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیاں عائد کی گئیں۔

تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اور ملک کی معیشت کو دیکھتے ہوئے ان پابندیوں میں نرمی کی جانے لگی اور ملک میں اگست کے مہینے یعنی 5 ماہ بعد کورونا وائرس کی صورتحال قدر بہتر ہونے پر ان پابندیوں کو بڑی حد تک ختم کردیا گیا، البتہ تعلیمی اداروں کو مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم 15 ستمبر سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھول دیے گئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment