سانحہ بلدیہ ٹاون فیکٹری، 2 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی

کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 8 سال بعد سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ مزدوروں کو زندہ جلا دینے کے الزام میں گرفتار 2 ملزمان زبیر عرف چریا اور عبدالرحمان عرف بھولا کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

کوہاٹ میں غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق ملزمان مقتولہ کے چچا شفیع الرحمان اور چچازاد عبدالقیوم نے ایک ماہ قبل لڑکی کو قتل کیا تھا جس کے بعد ملزمان کرکے روپوش ہو گئے تھے۔ مقتولہ کے والد شریف خان نے ملزمان کی نشاندہی کی

مزید پڑھیں

نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری پر دفتر خارجہ سے رپورٹ طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے دفتر خارجہ سے کل تک رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو وارنٹ گرفتاری لندن کاؤنٹی کورٹ کے ذریعے انکی رہائش گاہ پہنچانے میں کتنا وقت درکار ہو گا۔

مزید پڑھیں

مولانا طارق جمیل کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ انسداد پولیو کیلئے علماء کرام کا موثر کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ علماء کرام کا موثر کردار اس موذی مرض کے خاتمے میں ممدو معاون ثابت ہوگا

مزید پڑھیں

اسکول کھولنے کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ

این سی او سی نے دوسرے مرحلے میں اسکول کھولنے کی اجازت دے دی کل سے چھٹی سے آٹھویں کلاسوں کا آغاز ہوگا، اجلاس میں بڑا فیصلہ ہو گیا۔
وفاقی وزیر اسد عمر کی صدارت میں این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں دوسرے مرحلے میں کل سے اسکول کھول دیے جائیں گے، جس کے بعد کل سے چھٹی سے آٹھویں کلاسوں کا آغاز ہوگا ۔

مزید پڑھیں

آج سندھ بھر میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن احتجاج کرے گی

سندھ بھر میں آج آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن اتحادی تنظیموں سے ملکر بھرپور احتجاج کریں گے۔

مزید پڑھیں

مغربی بارڈر پر فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان شہید

افغانستان اور پاکستان سرحدی ضلع باجوڑ کے علاقے میں پاک فوج کی چوکی پر سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہو گیا۔

مزید پڑھیں

رشوت لینے والے ملازم کو کسی صورت بحال نہیں کیا جا سکتا، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر پولیس لاہور محمد شفیع کی سپریٹنڈنٹ کے عہدے پر تنزلی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا رشوت لینے والے ملازم کو کیسے بحال کر سکتے ہیں۔ محکمے نے ریگولر انکوائری کی اور جرم ثابت ہوا۔ وکیل ملازم محمد شفیع نے عدالت کو بتایا کہ میں نے رشوت نہیں لی ادھار کا لین دین تھا اور وہ بھی آوٹ آف آفس تھا۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: سی ڈی اے کا بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا

اسلام آباد کے بڑے ادارے سی ڈی اے میں بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا۔ ذرائع کے مطابق سی ڈی اے شعبہ ایڈمن کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ کی نئی سنیارٹی لسٹ میں اپنوں کو نوازدیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر غلام شبیراور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیخ زیشان نے نئی لسٹ جاری کی بعد میں ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ موصول دستاویزات کے مطابق پرانی لسٹ میں ایف، ای اور ڈی ٹائپ کے مکانات کی الاٹمنٹ کیلئےٹاپ ٹین میں شامل افسران کے ناموں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: کروڑوں روپے کی سیاحتی ٹرین ٹوٹ پھوٹ کا شکار

اسلام آباد کی بلدیاتی حکومت میٹروپولیٹن کارپوریشن مالی بحران کا شکار ہوگئی۔ فنڈز کی کمی کے باعث لیک ویو پارک میں کروڑوں روپے کی لاگت سے اٹلی سے منگوائی گئی سیاحتی ٹرین ٹوٹ پھوٹ گئی۔

مزید پڑھیں

سپریم کورٹ نے ریلوے ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزرا احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ریلوے ملازم محمد اجمل و دیگر ملازمین کی مستقلی کے خلاف محکمے کی اپیل پر سماعت کی۔ بھرتیوں کی ناقص پالیسی پر چیف جسٹس نے ریلوے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ریلوے میں ملازمین کی بھرتیوں کی کوئی پالیسی نہیں، ریلوے انتظامیہ کو کوئی پوچھنے والا نہیں، ریلوے میں کوئی سسٹم ہی نہیں جس کے تحت لوگوں کو نوکری پر رکھیں۔

مزید پڑھیں

احتساب عدالت: ایل این جی ضمنی ریفرنس کی کاپیاں ملزمان کو فراہم کر دی گئیں

جج اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس پرسماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹرنے عدالت کے استفسار پر بتایا کہ ریفرنس میں شریک کمپنیاں برطانیہ کی ہیں جن کی تعمیلی رپورٹ آنے میں تین ہفتے لگ جائینگے۔ جج اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ جب تک کمپنیوں کی تعمیلی رپورٹ نہیں آتی اس وقت تک فرد جرم عائد نہیں کرتے۔ عدالت نے سماعت 20 اکتوبرتک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں

بھارت نے سکھوں کو کوباباگرونانک کی برسی کی تقریبات میں شرکت کرنے سے روک دیا

مودی سرکار اقلیتوں کی مذہبی آزادی چھیننے سے باز نہ آئی۔ تعصب اور جنگی جنون میں مبتلا بھارت نےسکھوں کوباباگرونانک کی برسی کی تقریبات میں شرکت کرنے سےروک دیا۔

مزید پڑھیں

فوج کو سیاست معاملات میں نہ گھسیٹا جائے، عسکری قیادت

حکومتی وزراء اور اپوزیشن رہنماؤں نے انکشاف کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور انٹر سروسز انٹلیجنس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آل پارٹیز کانفرنس سے چند روز قبل حزب اختلاف کی اہم شخصیات کے ساتھ ایک ملاقات کی تھی جس میں عسکری قیادت نے انھیں سیاسی امور میں فوج کو گھسیٹنے سے گریز کرنے کی صلاح دی تھی۔

مزید پڑھیں