احتساب عدالت: ایل این جی ضمنی ریفرنس کی کاپیاں ملزمان کو فراہم کر دی گئیں

اسلام آباد احتساب عدالت کی ہدایت پرایل این جی ضمنی ریفرنس کی کاپیاں ملزمان کو فراہم کر دی گئیں۔

جج اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس پرسماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹرنے عدالت کے استفسار پر بتایا کہ ریفرنس میں شریک کمپنیاں برطانیہ کی ہیں جن کی تعمیلی رپورٹ آنے میں تین ہفتے لگ جائینگے۔ جج اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ جب تک کمپنیوں کی تعمیلی رپورٹ نہیں آتی اس وقت تک فرد جرم عائد نہیں کرتے۔ عدالت نے سماعت 20 اکتوبرتک ملتوی کردی۔

میڈیا سے گفتگو میں شاہد خان قان عباسی بولے کہ چینی اورآٹے میں 4 سوارب روپے سے زائد کی کرپشن ہوئی جونیب کو نظر نہیں آرہی کیونکہ نیب اپوزیشن کودبانے میں مصروف ہے۔

نارووال اسپورٹ سٹی اسکینڈل میں آج بھی ریفرنس دائرنہیں ہوسکا۔ نیب پراسیکیوٹرکی جانب سے نیب ریفرنس جلد جائر کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پرسماعت 20 اکتوبرتک ملتوی ہوگئی۔ احسن اقبال نے کہاکہ اپوزیشن پرمقدمات بنانے کیلئے سرکاری افسران پر دباؤڈالا جارہا عمران خان کا ایجنڈا انتقام اورحسد ہے ۔

لیگی رہنماؤں کا کہنا تھاکہ 73 سال میں جو بھارت نہ کرسکا موجودہ حکومت نے اس مقام پر ملک کو لا کھڑا کردیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment