سپریم کورٹ نے ریلوے ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے ریلوے ملازمین محمد اجمل و دیگر کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزرا احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ریلوے ملازم محمد اجمل و دیگر ملازمین کی مستقلی کے خلاف محکمے کی اپیل پر سماعت کی۔ بھرتیوں کی ناقص پالیسی پر چیف جسٹس نے ریلوے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ریلوے میں ملازمین کی بھرتیوں کی کوئی پالیسی نہیں، ریلوے انتظامیہ کو کوئی پوچھنے والا نہیں، ریلوے میں کوئی سسٹم ہی نہیں جس کے تحت لوگوں کو نوکری پر رکھیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا ملازمین دس دس سال سے ریلوے میں ملازمت کر رہے ہیں۔ بھرتیوں کے وقت قابلیت اور میرٹ کیوں نہیں دیکھا جاتا۔ملازمین کو رکھ لیتے ہیں پھر کہتے ہیں کوئی پالیسی ہی نہیں ہے۔سپریم کورٹ نے ریلوے کی اپیل خارج کرتے ہوئے ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment