اسلام آباد: کروڑوں روپے کی سیاحتی ٹرین ٹوٹ پھوٹ کا شکار

اسلام آباد کی بلدیاتی حکومت میٹروپولیٹن کارپوریشن مالی بحران کا شکار ہوگئی۔ فنڈز کی کمی کے باعث لیک ویو پارک میں کروڑوں روپے کی لاگت سے اٹلی سے منگوائی گئی سیاحتی ٹرین ٹوٹ پھوٹ گئی۔

ذرائع کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی نااہلی اور فنڈز کی کمی کی وجہ سے لیک ویو پارک میں اٹلی سے منگوائی گئی سیاحتی ٹرین ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے منگوائی گئی سیاحتی ٹرین کچرا کنڈی بن گئی۔

لیک ویو پارک میں شہریو‍ں کو منفرد تفریح ماحول فراہم کرنے کیلئے مخصوص ٹرین منگوائی گئی تھی لیکن اب ٹرین کا انجن الگ اور بوگیاں الگ کچرے میں پڑی ہیں۔ انجن کے ٹائن خستہ تو بوگیاں کچرا کنڈی کی شکل اختیار کر گئی ہیں۔

دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم سی آئی حکام کو انتظامیہ کی طرف سے متعدد بار احکامات کے باوجود پارک انتظامیہ فنڈز کی کمی کا بہانہ بنا دیتی  ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment