اسلام آباد: سی ڈی اے کا بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا

اسلام آباد کے بڑے ادارے سی ڈی اے میں بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا۔

ذرائع کے مطابق سی ڈی اے شعبہ ایڈمن کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ کی نئی سنیارٹی لسٹ میں اپنوں کو نوازدیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر غلام شبیراور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیخ زیشان نے نئی لسٹ جاری کی بعد میں ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

موصول دستاویزات کے مطابق پرانی لسٹ میں ایف، ای اور ڈی ٹائپ کے مکانات کی الاٹمنٹ کیلئےٹاپ ٹین میں شامل افسران کے ناموں میں ردوبدل کر دیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن شیخ زیشان نے اپنے بھائی ایڈمن افسرشیخ فیضان کو ڈی ٹائپ لسٹ کے ٹاپ ٹین ناموں میں شامل کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ایڈمن غلام شبیر نے بھی نئِی لسٹ کے مطابق اپنا نام لسٹ میں اوپر کرلیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق پرانی لسٹ بیشتر نام نہ ہونے کے باوجود نئی فہرست میں شامل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن کے پاس پہلے ہی ڈی ٹائپ مکان موجود ہے۔ دوسری طرف جب خبر نامے نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن شیخ زیشان سے متعدد بار رابطہ کی کوشش کی تو انہوں نے اپنا فون ریسیو نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment