مغربی بارڈر پر فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان شہید

افغانستان اور پاکستان سرحدی ضلع باجوڑ کے علاقے میں پاک فوج کی چوکی پر سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے پاک فوج کی چوکی پر فائرنگ کے واقعے میں سپاہی صابر شاہ شہید ہو گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام کا معاملہ باقاعدگی سے اٹھا رہا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغان سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہی۔

یاد رہے اس سے پہلے بھی افغانستان کی سرزمین سے مغربی بارڈر پر فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان شہید  کے واقعات ہوئے ہیں، جن میں عام شہریوں اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔ 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment