مولانا طارق جمیل کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی۔

دوران ملاقات وزیراعلیٰ پنجاب نے انسداد کورونا اور انسداد پولیو کیلئے مولانا طارق جمیل اور علمائے کرام کے کردار کو سراہا۔ جبکہ مولانا طارق جمیل نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ انسداد پولیو کیلئے علماء کرام کا موثر کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ علماء کرام کا موثر کردار اس موذی مرض کے خاتمے میں ممدو معاون ثابت ہوگا۔

وزیر اعلی پنجاب نے مزید کہا کہ علماء کرام نے ہمیشہ قومی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی ہے۔ انتہا پسندی کے خلاف فکری اور نظریاتی جنگ میں بھی علمائے کرام کا کردار لائق تحسین ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment