کوہاٹ میں غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار

کوہاٹ میں قبائلی علاقہ غریبہ جواکی میں غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان مقتولہ کے چچا شفیع الرحمان اور چچازاد عبدالقیوم نے ایک ماہ قبل لڑکی کو قتل کیا تھا جس کے بعد ملزمان کرکے روپوش ہو گئے تھے۔ مقتولہ کے والد شریف خان نے ملزمان کی نشاندہی کی۔

ایس پی آپریشنز طاہر کے مطابق کوہاٹ کے قبائلی علاقہ میں غیرت کے نام پر قتل کی یہ پہلی ایف آئی آر ہے۔ فاٹا مرجر کے بعد پہلی بار ٹرائبل سب ڈویژن کوہاٹ کے تھانہ جواکی میں اس قسم کی ایف آئی آر پولیس نے خود درج کی۔

ایس پی آپریشنز طاہر کے بتایاکہ ملزمان کو تفتیش کے بعد عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ 20 اگست کو علینہ کو قتل کیا گیا تھا اور لڑکی پسند کی شادی کرنے کی خواہش مند تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment