بھارہ کہو چوک پر مریم نواز کا شاندار استقبال

بھارہ کہو چوک پر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد نے استقبال کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز مری سے اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے روانہ ہوئیں تو بھارہ کہو چوک کے مقام پر کارکنان نے انکا بھرپور استقبال کیا۔ بھارک کہو چوک پر مسلم لیگ ن اسلام آباد کی طرف سے استقبالیہ کے لیے انتظامات کئے گئے۔

مریم نواز جب بھارہ کہو پہنچیں تو کارکنان کی بڑی تعداد ضلعی صدر راجہ وقار کی قیادت میں وہاں موجود تھی۔ اس موقع پر کیپٹن ر صفدر،سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری،سابق ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید، سابق ایم این ایز انجم عقیل خان سمیت دیگر مری سے مریم نواز کے ہمراہ بھارہ کہو پہنچے۔ مریم نواز کے بھارہ کہو پہنچنے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، بعدازاں مریم نواز نے گاڑی سے باہر نکل کر کارکنان کے نعروں کا جواب بھی دیا۔ 

مریم نواز کی بھارہ کہو آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ پولیس اور ٹریفک اہلکاروں کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی۔ 

بھارہ کہو میں مریم نواز مختصر   قیام کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ روانہ ہوگئیں۔ مریم نواز کے استقبال کے موقع پر بھارہ کہو روڈ پر بدترین ٹریفک جام بھی رہا۔ ٹریفک کی روانی ہو برقرار رکھنے کیلئے یک طرفہ روڈ کو آنے اور جانے کیلئے کھول دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment