آصف زرداری کی مشکلات بڑھ گئیں، عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

آصف علی زرداری کےلیے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاونٹس کیس میں 3 ریفرنسز کےخلاف درخواستیں خارج کرتے ہوئے سابق صدر پرفرد جرم عائد کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ میگا منی لانڈرنگ، پارک لین اور ہریشن اینڈ کمپنی ریفرنسز خارج کرنے کےلیے آصف علی زرداری کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔

جج اعظم خان نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تینوں کرپشن ریفرنسز پر سابق صدر پرفرد جرم عائد کیا جائے۔ آصف علی زرداری کو جعلی بینک اکاونٹس ریفرنسز میں بری نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت نے آصف علی زرداری سمیت تمام ملزمان کو 28 ستمبر کو طلب کرلیا۔

یاد رہے احتساب عدالت نے درخواستوں پر فیصلہ 17 ستمبر کو محفوظ کیا تھا۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اختر کیانی نے آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے۔

نیب نے بتایا کہ آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری پراسیس میں ہے۔ عدالت نے کہا کہ نیب اس کیس میں فریش کمنٹس فائل کرنا چاہے تو کرسکتا ہے۔عدالت نے آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment