مریم نواز کی آرمی چیف سے نوازشریف کےنمائندے کی ملاقات کی تردید

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آرمی چیف سے نوازشریف کےنمائندے کی ملاقات کی تردید کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کےکسی نمائندے نےآرمی چیف سےملاقات نہیں کی۔
صحافی نےپوچھا پارلیمانی رہنماؤں کی ملاقات پرکیاکہیں گے؟ میری اطلاع کےمطابق پارلیمانی رہنماؤں کی ملاقات گلگت بلتسان ایشو پر ہوئی ہے مگرجوکچھ کہنا تھا پارلیمنٹ میں بلا لیتے فیصلے جی ایچ کیو میں نہیں پارلیمنٹ میں ہونے چائیے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ ایک اشتہاری کی درخواست پرمنتخب وزیراعظم کونااہل کیا گیا، یہ سوال ہم نے پہلے نہیں اٹھایا جواٹھانا چاہیےتھا۔ جب تک کورونا ہےنواز شریف کاآپریشن نہیں ہوسکتا، نوازشریف کا امیون سسٹم کمزور ہے ادویات سےعلاج جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment