اسٹیل ملز کے ملازمین کو تین ارب 85 کروڑ روپے کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری

پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو تین ارب 85 کروڑ روپے کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونیوالے ای سی سی اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز ملازمین کے لیے تین ارب 85 کروڑ روپے کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ملازمین کو رواں مالی سال کیلئے تنخواہوں کی ادائیگی ہو گی۔

ای سی سی اجلاس میں سٹیل ملز کی ادائیگیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ای سی سی نے ریٹائرمنٹ پلان کے تحت ملازمین کے بقایاجات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ مشیر خزانہ نے سٹیل ملز کی ادائیگیوں کی متعلق رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

ای سی سی نے نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت ٹیکسٹائل مصنوعات پر سے ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانے کی منظوری دے دی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد ڈیوٹیز میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے 10 کروڑ 20 لاکھ روپے اور قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن کے اخراجات کیلئے 8 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی اجلاس میں امیونائزیشن پروگرام کے بجٹ کو ترقیاتی بجٹ سے ریونیو بجٹ پر منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment