آرمی چیف سے میری اور خواجہ آصف کی ون آن ون ملاقات نہیں ہوئی، احسن اقبال

مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ کہ آرمی چیف سے میری اور خواجہ آصف کی ون آن ون ملاقات نہیں ہوئی، شیخ رشید جھوٹ بول رہا ہے۔ 

بلدیاتی اداروں کے اختیارات سے متعلق کیس کے بعد سپریم کورٹ کے باہر مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا آرمی چیف سے میری اور خواجہ آصف کی ون آن ون ملاقات کی بات پر شیخ رشید جھوٹ بول رہے ہیں۔ ایک شخص نے پنجاب کو رسک پر لگادیا۔ صوبہ پنجاب موجودہ حکومت کے انتقامی ایجنڈے پر ہے۔موجودہ حکومت نےغیر قانونی طور پر پنجاب کے پچاس ہزار بلدیاتی نمائندوں کو نوکریوں سےفارغ کیا۔

ایم کیوایم پاکستان کےرہنما سابق میئرکراچی وسیم اختر نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کوآرٹیکل 184 اے کوتحفظ ملنا چاہیے۔ درخواست پرفیصلہ آیا تو پورے ملک کا فائدہ ہوگا۔ملک میں بلدیاتی نظام مضبوط ہو۔ اگر تین سال پہلے اس درخواست پر فیصلہ آجاتا تو ہماری ڈیلیوری بھی اچھی ہوتی۔

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے رہنماوں نے کہا امید ہے سپریم کورٹ بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کیلئے اچھا فیصلہ دے گی۔ بلدیاتی ادارے ہی مسائل کا حل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment