سانگھڑ کا احمد مری 12 مرغوں کا مالک بن گیا

صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ کے علاقے کھپرو میں حالیہ سیلاب کے دوران اپنے مرغے کی مرنے پر بلاول بھٹو زرداری سے مدد کا مطالبہ کرنے والے ننھے احمد مری اب تک 12 مرغے تحفے میں مل چکے ہیں۔

ننھے احمد مری کی گزشتہ دنوں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس وہ روتے ہوئے اپنے مرغے کی ہلاکت پر احتجاج کرتے اور سیلابی پانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ‘پرانا پاکستان واپس’ کرنے کا مطالبہ کرتے دکھائی دیے۔ 

ننھے احمد مری کو اب تک مختلف سماجی تنظیموں اور لوگوں کی جانب سے 12 مرغے تحفے میں دیے جا چکے ہیں۔ 

گزشتہ روز جے یو آئی کے ایک وفد نے بھی بچے سے گاؤں مہک واٹر میں احمد مری سے ملاقات کی اور رہنما راشد محمود سومرو کی جانب سے 3 مرغے، ایک مچھردانی اورراشن بچےکےحوالےکیا۔

اس سے قبل پاک فوج کی جانب سے بھی بچے کو خیمہ اور راشن فراہم کیا گیا۔ 

ایک ویڈیو میں اتنے تحائف اور مرغے ملنے پر 7 سالہ احمد مری خوشی سے نہال دکھائی دیے تاہم اس کےگاؤں سے پانی اب تک نہ نکالا جاسکا لیکن اسے امید ہے کہ جلد ہی یہ مسئلہ بھی حل ہو جائےگا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment