پروین رحمان قتل کیس:سپریم کورٹ کا ٹرائل کورٹ کو ایک ماہ میں فیصلہ سنانے کا حکم

سپریم کورٹ نے سماجی کارکن پروین رحمان قتل کیس میں ٹرائل کورٹ کو ایک ماہ میں فیصلہ سنانے کا حکم دے دیا ہے۔
جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماجی کارکن پروین رحمان قتل کیس پر سماعت کی۔ دوران سماعت ممبر جے آئی ٹی نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں پانچ ملزمان تھے، ایک ملزم قاری بلال کو اسی شام قتل کردیا گیا تھا۔ اس کیس سے قاری بلال کا کوئی تعلق نہیں تھا۔

مزید پڑھیں

حکومت نے عوام پر نیا مہنگائی بم گرا دیا

یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت متعدد اشیاء مہنگی کردی گئیں۔ کوکنگ آئل 17 اوربرانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ شیمپو ، لال مرچ اور کپڑے دھونے والا صابن بھی مہنگا کردیا گیا۔

مزید پڑھیں

قومی ہاکی جونیئرکھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ آرمی سکول میں شروع ہو گیا

جونیئرایشیاء کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے قومی ہاکی جونیئرکھلاڑیوں کا فزیکل فٹنس ٹریننگ کیمپ آرمی فزیکل فٹنس اسکول، ٹوبی کیمپ ایبٹ آباد میں جاری ہے۔

مزید پڑھیں

سی پی او لاہور کا سیاستدانوں پر جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کا الزام

سی پی او لاہور عمر شیخ نے سیاستدانوں پر ڈکیٹ اور جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کا الزام لگا دیا۔
سی سی پی او عمر شیخ نے کہا کہ شہباز بھنڈر محسن رانجھا کے ڈیرے سے برآمد ہوا۔ جس پر محسن رانجھا نے کہا کہ آپ غلط بات کررہے ہیں، آپ خود ایڈیشنل آئی جی کی تعیناتی کی سفارش کے لیے میرے پاس آئے تھے۔

مزید پڑھیں

صحت انصاف کارڈ کا نام اور ڈیزائن تبدیل

حکومت کی جانب سے صحت انصاف کارڈ کا نام اور ڈیزائن تبدیل کرکے نیا نام قومی صحت کارڈ رکھ دیا گیا کارڈ کا اجراء مرحلا وار کیا جائے گا۔
حکومت کی جانب سے عوام کو صحت کی سہولیات دینے کے لیئے بنائے جانے والے صحت انصاف کا نام تبدیل کرکے قومی صحت کارڈ رکھ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

پاکستان سٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کا آغاز

پاکستان سٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کا آغاز کردیا گیا۔
وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے پاکستان سٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر شبلی فراز کا کہنا تھا وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان سٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔سٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کا مقصد شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ ہے۔سٹیزن پورٹل سے عوام کو اداروں تک براہ راست رسائی دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

گلگت بلتستان میں اصلاحات ایک انتظامی معاملہ ہے، دفترخارجہ

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ ورچوئلی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کل 25 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس میں خطاب کریں گے۔پاکستان نے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہکی کیا ہے۔

مزید پڑھیں

وفاقی حکومت نے دوماہ میں دو ارب 48 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لے لیا

وفاقی حکومت نے مالی سال کے دوماہ میں دو ارب 48 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لے لیا۔
اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ دو ماہ میں غیر ملکی ڈویلپمنٹ پارٹنر سے ایک ارب ڈالرز قرض لیا گیا۔چین نے جولائی میں ایک ارب ڈالرز کے سیف ڈیپازٹ فراہم کیا تھا۔
اے ڈی بی نے 2

مزید پڑھیں

اسلام آباد: 11 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، مقدمہ درج

اسلام آباد میں قتل ہونے والی 11 سالہ بچی کے والد نے مقدمے کے متن میں کہا کہ میں بری امام کا رہائشی ہوں، میں اپنی اہلیہ کیساتھ مزدوری کے لئے گیا ہوا تھا تو گھر میں بچے اکیلے تھے۔ محلے داروں نے اطلاع دی کہ میری بیٹی کو گلے میں پھندا ڈال کر لٹکایا گیا ہے۔ جب میں پہنچا تو میری بیٹی اقصی کو زیادتی کر کے لٹکایا گیا تھا

مزید پڑھیں

سابق معروف آسٹریلوی بلے باز اور کرکٹ کمنٹیٹرکا انتقال

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈین جونز اس وقت کمنٹری کے سلسلے میں بھارت میں موجود تھے اور کورونا کے باعث ممبئی کے ایک سیون اسٹار ہوٹل میں بائیو سیکیور ماحول میں وقت گزار رہے تھے۔

مزید پڑھیں

ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے قیمتوں میں اضافہ کیا، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ زندگی بچانے والی ادویات کی غیر معیاری اور بلیک مارکیٹ میں فروخت روکنے لئے لئے قیمتوں میں اضافہ ضروری تھا۔

مزید پڑھیں

مظفر گڑھ: شہریوں نے ڈکیتوں کو پکڑ کر ہاتھ کاٹ دئیے

عینی شاہدین کے مطابق ڈکیتوں نے واردات کے دوران دوکاندار کی ٹانگ میں گولی ماری تھی جس کے بعد شہری مشتعل ہو گئے اور انہوں نے ڈکیتوں کو پکڑ کر خوب پٹائی کی اور ڈکیتوں کے ہاتھ کاٹ دئیے۔

مزید پڑھیں

غیر ملکی سفیروں،ڈیفنس اتاشی اور عالمی اداروں کے نمائندوں کا ایل او سی کا دورہ

غیر ملکی سفیروں، ڈیفنس اتاشی اور عالمی اداروں کے نمائندے ایل او سی کے جورا سیکٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے مختلف ممالک کے سفارتی نمائندوں کو ایل او سی پر بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے پر بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں

سندھ تہرے قتل کیس: عدالت کا ملزمان کو دو ہفتوں میں گرفتار کرنے کا حکم

سندھ کے علاقے میہڑ میں تہرے قتل کا معاملے پر سپریم کورٹ نے مفرور ملزمان کو دو ہفتوں میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں

بیٹوں کے ظلم کا شکار باپ انصاف لینے عدالت پہنچ گیا

حقیقی بیٹوں کے گھر سے نکالنے اور چائے کے ڈھابے کو آگ لگانے کے بعد بے بس والد ہائیکورٹ پہنچ گیا۔
سائل محمد فرید نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کو دادرسی کی درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ میں ایف ٹین کا رہائشی ہوں حقیقی بیٹوں نے مجھے گھر سے نکال دیا ہے۔ میں ایک غریب آدمی ہوں اور بے بس ہوں اور اپنے سگے بیٹوں کے ظلم کا شکار ہوں۔
سائل محمد فرید نے عدالت کو درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میرے حقیقی بیٹے نے میرا کاروبار بھی تباہ کر دیا، میرا چائے کا ڈھابا تھا جسے آگ لگا دی ۔ جس کے بعد میں نے تھانہ شالیمار اسلام آباد میں بیٹوں کے خلاف شکایت درج کروائی۔ شکایت درج ہونے پر کوئی داد رسی نہیں ہوئی اور نہ ہی میری درخواست پر عمل درآمد کیا گیا۔
سائل محمد فرید نے عدالت کو مزید بتایا کہ پولیس کے اعلیٰ حکام کے علم میں یہ بات لائی تو درخواست سنی گئی۔ میرا کیس سیشن کورٹ میں گیا تو عدالت نے دونوں حقیقی بیٹوں کو بری کر دیا۔ میں نے ایڈیشنل سیشن جج محمد علی وڑائچ کی عدالت میں اپیل دائر کی تو انہوں نے یہ کہہ کر مسترد کر دی کہ یہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی جائے۔
سائل محمد فرید نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ سائل کے ساتھ انصاف کیا جائے اور جو نقصان ہوا ہے اسے پورا کیا جائے۔ اگر انصاف نہ کیا گیا تو سائل کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ خدشہ ہے کہ حقیقی بیٹے کسی بھی وقت مجھے قتل کر سکتے ہیں ہے۔ سائل کی درخواست پر ہمدردانہ غور کرتے ہوئے فوجداری اپیل میں تبدیل کیا جائے۔ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزمان کو سخت ترین سزا دی جائے۔

مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی خراب ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی خراب ہے، دو ایٹمی قوتوں کے مابین کشیدگی کا بڑھنا خطے کے امن و استحکام کے لئے خطرات کا باعث ہو سکتا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی انتہائی خراب صورتحال میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کو سنجیدگی سے لینا ہو گا، اگر دو ایٹمی قوتوں کے مابین کشیدگی بڑھتی ہے تو وہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لئے خطرات کا باعث ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں

کراچی سرکلر ریلوے کیس:عدالت کا ریلوے ٹریک کے ساتھ تجاوزات ختم کرنے کا حکم

سپریم کورٹ میں سرکلر ریلوے کراچی کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ وکیل ریلوے نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے اپنی رپورٹ جمع کرا دی ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا رپورٹ میں جو تصویریں لگائی ہیں ان سے کچھ پتہ نہیں چلتا۔

مزید پڑھیں

اعلی عدلیہ کو دھمکیاں دینے والے کی معافی کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ میں اعلیٰ عدلیہ کے خلاف دھمکی آمیز بیان دینے کا معاملے پر سپریم کورٹ نے آغا افتخار الدین مرزا کی معافی کی درخواست ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں

سندھ میں بارشوں سے ہونے والے زرعی نقصان  کی تفصیلات سامنے آ گئیں

سندھ میں بارشوں سے  ہونے والے زرعی نقصان  کی تفصیلات سامنے آ گئیں،سندھ کے 11 اضلاع میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 27 ہزار 127 ہیکٹر رقبہ متاثر ہوا،30 ہزار 179 ہیکٹر رقبہ جزوی جبکہ 92 ہزار 948 ہیکٹر رقبہ مکمل طورپر متاثر ہوا۔

مزید پڑھیں