سندھ میں بارشوں سے ہونے والے زرعی نقصان  کی تفصیلات سامنے آ گئیں

سندھ میں بارشوں سے  ہونے والے زرعی نقصان  کی تفصیلات سامنے آ گئیں،سندھ کے 11 اضلاع میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 27 ہزار 127 ہیکٹر رقبہ متاثر ہوا،30 ہزار 179 ہیکٹر رقبہ جزوی جبکہ 92 ہزار 948 ہیکٹر رقبہ مکمل طورپر متاثر ہوا۔

ذرائع کے مطابق تھرپارکر کا 880 ہیکٹر رقبہ جزوی جبکہ 616 ہیکٹر مکمل طور پر متاثر ہوا،عمر کوٹ میں 2ہزار 945 ہیکٹر رقبے کو جزوی جبکہ 23 ہزار 562 ہیکٹر رقبہ کو مکمل نقصان پہنچا۔میر پور خاص میں 23 ہزار 562 ہیکٹر رقبہ مکمل طور پر تباہ ہوا۔

ٹنڈو اللہ یار کا 16 سو 80 ہیکٹر رقبی جزوی جبکہ 15 ہزار 750 ہیکٹر روبہ مکمل طور پر تباہ ہوا،ٹنڈو محمد خان میں 32 سو ہیکٹر رقبے پر کھڑی فصلوں کو جزوی جبکہ 8 سو ہیکٹر رقبہ کو مکمل نقصان پہنچا۔

حیدر آباد کا 3 ہزار 510 ہیکٹر رقبہ جزوی جبکہ 315 ہیکٹر مکمل طور پر تباہ ہوا،مٹیاری کا 10 ہزار 301 ہیکٹر رقبہ جزوی جبکہ 351 ہیکٹر رقبے کو مکمل نقصان پہنچا،جامشورو کا 3 ہزار ہیکٹر رقبے کو جزوی جبکہ 2 ہزار 250 ہیکٹر رقبہ کو مکمل نقصان پہنچا۔

دادو میں 550 ہیکٹر رقبہ کو جزوی جبکہ 55 ہیکٹر رقبے کو مکمل نقصان پہنچا،ٹھٹھہ کا 11 سو 88 ہیکٹر رقبہ جزوی جبکہ 2 ہزار 375 ہیکٹر رقبہ مکمل طور پر متاثر ہوا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment