مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی خراب ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی خراب ہے، دو ایٹمی قوتوں کے مابین کشیدگی کا بڑھنا خطے کے امن و استحکام کے لئے خطرات کا باعث ہو سکتا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی انتہائی خراب صورتحال میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کو سنجیدگی سے لینا ہو گا، اگر دو ایٹمی قوتوں کے مابین کشیدگی بڑھتی ہے تو وہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لئے خطرات کا باعث ہو سکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف مبذول کروائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں شروع کر دیتا ہے۔عالمی برادری کو اس ساری صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment