غیر ملکی سفیروں،ڈیفنس اتاشی اور عالمی اداروں کے نمائندوں کا ایل او سی کا دورہ

غیر ملکی سفیروں، ڈیفنس اتاشی اور عالمی اداروں کے نمائندے ایل او سی کے جورا سیکٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے پر بریفنگ دی۔

غیر ملکی سفیر، ڈیفنس اتاشی اور عالمی اداروں کے نمائندے ایل او سی کے جورا سیکٹر کا دورہ کروایا گیا، جہاں سول آبادی پر بھارت کی جانب سے استعمال کئے گئے کلسٹر بموں کے ٹکڑے سفارتکاروں کو دکھائے گئے۔ اس کے علاوہ بھارتی اشتعال انگیزی کا نشانہ بنانے والی عمارتوں اور افراد سے بھی ان کی ملاقات کرائی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سفارتی نمائندوں کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کر رہاہے۔ بھارت اس ظلم و بربریت سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے اشتعال انگیزیاں کر رہا ہے، 2014ء سے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف وزریاں بڑھی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی نے بتایا کہ بھارت نے نیلم ویلی میں کلسٹر ایمونیشن کا اندھا دھند استعمال کیا۔ آرٹلری کے ذریعے کلسٹر ایمونیشن پھینکا گیا، اور شہریوں کو ٹارگٹ کیا گیا۔ بھارت جان بوجھ کر شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بناتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق کلسٹر ایمونیشن کا استعمال ممنوع ہے۔ بھارتی فوج بچوں اور معصوم شہریوں پر کلسٹر بم استعمال کر رہی ہیں۔ سال رواں میں بھارت نے 2333 بار ایل او سی کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔ بھارتی فوج جان بوجھ کر ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بناتی ہے۔ پاک فوج پیشہ وارانہ فورس ہونے کا مکمل ثبوت دیتے ہوئے صرف بھارتی فوج کی چوکیوں کونشانہ بناتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا مزید بتانا تھا کہ اس سال سیزفائرخلاف ورزیوں میں18شہری شہیدہوئے۔ بھارتی اشتعال انگیزیوں سے 185 شہری زخمی ہوئے۔ بھارتی اشتعال انگیریاں درحقیقت بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و ستم سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے ہیں۔ عالمی ادارے بالخصوص یو این ایچ آر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرچکے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے زور دیا کہ کشمیرکی صورتحال کے باعث پورا خطہ خطرات سے دو چار ہے۔ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل نکالا جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment