مظفر گڑھ: شہریوں نے ڈکیتوں کو پکڑ کر ہاتھ کاٹ دئیے

مظفرگڑھ کے علاقے کلر والی کے قریب 3 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔

ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے کلر والی میں دوکان میں ڈکیتی کی کوشش پر شہریوں نے ڈکیتوں کو پکڑ کر ہاتھ کاٹ دیے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے کی طرف روانہ ہو گئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈکیتوں نے واردات کے دوران دوکاندار کی ٹانگ میں گولی ماری تھی جس کے بعد شہری مشتعل ہو گئے اور انہوں نے ڈکیتوں کو پکڑ کر خوب پٹائی کی اور ڈکیتوں کے ہاتھ کاٹ دئیے۔

ذرائع کے مطابق شہریوں نے ریسکیو اہلکاروں کو بھی ڈکیتوں کو ہسپتال منتقل کرنے سے روک دیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment