ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے قیمتوں میں اضافہ کیا، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ زندگی بچانے والی ادویات کی غیر معیاری اور بلیک مارکیٹ میں فروخت روکنے لئے لئے قیمتوں میں اضافہ ضروری تھا۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس چیئرپرسن خوشبخت شجاعت کی صدارت ہوا۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ڈالر مہنگا اور روپیہ سستا ہوگیا۔ مخصوصی ادویات کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں جو مارکیٹ میں ناپید ہوچکی تھیں۔ کم قیمتیں ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں لائیو سیونگ ادویات میں کسی کا کمرشل انٹرسٹ نہیں ہے، بلیک میں غیر معیاری ادویات مہنگے داموں پر فوخت ہو رہی تھیں۔ اس لئے قیمتیں بڑھانا ضروری تھا۔ 

کمیٹی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں ناپید ادوایات کو تھوڑے سے اضافے کی ضرورت تھی۔ حکومت اور ڈریپ کا کام دواوں کی دستیابی کو یقینی بنانا بھی ہے 

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا ہم ایک نئی ڈرگ پرائسنگ پالیسی پر کام کر رہے ہیں ادویات اور قیمتوں کی فہرست ڈریپ کی ویب سائٹ پر لگائی جائے گی۔ صحت کے تمام اداروں میں ریفارمز بھی لا رہے ہیں 

کمیٹی میں ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پمز جیسے اداروں کو پرانے طریقے سے نہیں چلا سکتے پمز میں اصلاحات لا رہے ہیں ایک ماڈل اسپتال کو چلانے کے لیئے بہت سی سہولیات اور لوگوں کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment