اسلام آباد: 11 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، مقدمہ درج

اسلام آباد تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں 11 سالہ بچی کے قتل کے معاملے پر سیکرٹریٹ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

اسلام آباد میں قتل ہونے والی 11 سالہ بچی کے والد نے مقدمے کے متن میں کہا کہ میں بری امام کا رہائشی ہوں، میں اپنی اہلیہ کیساتھ مزدوری کے لئے گیا ہوا تھا تو گھر میں بچے اکیلے تھے۔ محلے داروں نے اطلاع دی کہ میری بیٹی کو گلے میں پھندا ڈال کر لٹکایا گیا ہے۔ جب میں پہنچا تو میری بیٹی اقصی کی لاش زیادتی کے بعد لٹک رہی تھی ۔

تاہم وفاقی پولیس تاحال مقدمے میں کوئی بڑی پیش رفت نہ کر سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے ظابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں زیادتی کے حوالے سے دفعات شامل نہیں کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment