وفاقی حکومت نے دوماہ میں دو ارب 48 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لے لیا

وفاقی حکومت نے مالی سال کے دوماہ میں دو ارب 48 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لے لیا۔

اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ دو ماہ میں غیر ملکی ڈویلپمنٹ پارٹنر سے ایک ارب ڈالرز قرض لیا گیا۔چین نے جولائی میں ایک ارب ڈالرز کے سیف ڈیپازٹ فراہم کیا تھا۔

اے ڈی بی نے 25 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز، ورلڈ بینک نے 53 کروڑ 11 لاکھ ڈالرز کا قرضہ دیا۔ فرانس سے 23.7 ملین ڈالرز امریکہ سے 23.9 ملین ڈالرز کا قرضہ لیا گیا۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق دوماہ میں 48 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز قرضہ واپس کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment