پاکستان سٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کا آغاز

پاکستان سٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کا آغاز کردیا گیا۔

وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے پاکستان سٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر شبلی فراز کا کہنا تھا وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان سٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔سٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کا مقصد شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ ہے۔سٹیزن پورٹل سے عوام کو اداروں تک براہ راست رسائی دی گئی ہے۔

شبلی فراز نے بتایا 25لاکھ شکایات موصول ہوئیں، 23لاکھ شکایات کا ازالہ کیا گیا جبکہ 5لاکھ 86ہزار افراد سے شکایات کے ازالے سے متعلق رائے لی گئی۔ شبلی فراز کا مذید کہنا تھا سٹیزن پورٹل سے حکومت اور عوام کے درمیان فاصلہ کم ہو گیا ہے۔ پاکستان سٹیزن پورٹل پر بلاامتیاز اور سیاسی مفادات سے بالا ترہوکر شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment