صحت انصاف کارڈ کا نام اور ڈیزائن تبدیل

حکومت کی جانب سے صحت انصاف کارڈ کا نام اور ڈیزائن تبدیل کرکے نیا نام قومی صحت کارڈ رکھ دیا گیا کارڈ کا اجراء مرحلا وار کیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے عوام کو صحت کی سہولیات دینے کے لیئے بنائے جانے والے صحت انصاف کا نام تبدیل کرکے قومی صحت کارڈ رکھ دیا گیا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق کارڈ کا اجراء مرحلہ وار شروع ہونے والے نئے اضلاع سے کیا جائےگا اور غربت کی لکیر سے نیچے بسنے والے افراد کارڈ کے تحت اپنا علاج مفت کرواسکتے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق قومی صحت کارڈ پاکستان کا تاریخی اور انقلابی منصوبہ ھے جو پاکستان کے 90 اضلاع میں کام کر رہا ہے۔ اس قومی صحت کارڈ کا دائرا کار پورے ملک تک پھیلا دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment