قومی ہاکی جونیئرکھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ آرمی سکول میں شروع ہو گیا

جونیئرایشیاء کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے قومی ہاکی جونیئرکھلاڑیوں کا فزیکل فٹنس ٹریننگ کیمپ آرمی فزیکل فٹنس اسکول، ٹوبی کیمپ ایبٹ آباد میں جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیمپ میں فٹنس ٹرینگ کے دن میں دو سیشز کروائے جاتے ہیں۔ مارننگ سیشن صبح 6 بجے سے 8 بجے تک، اور شام 4 بجے سے 6 بجے تک کروائے جاتے ہیں۔ پہلے دن مارنگ سیشن میں 5 میل تک رننگ اور وارم اپ ایکسرسائز کروائی گئی۔

کیمپ کمانڈنٹ اولمپین دانش کلیم نے بتایا کہ دوسرے دن تمام کھلاڑیوں کے صبح اور شام کے سیشنز میں یویو ٹیسٹ، BMI ٹیسٹ، FAT لیول اور شوگر لیول ٹیٹ کیے گیے۔ 

ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پر پوری توجہ دی جا رہی ہے۔ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور جدید سائنسی تکنیک سیکھانے پر کام کیا جا رہا ہے۔کیمپ میں35 میں سے 34 کھلاڑیوں نے رپوڑٹ کیا جبکہ ایک کھلاڑی افراز انفٹ ہونے کے باعث کیمپ میں ابھی تک شرک نہ ہو سکا۔

Leave a Comment