حکومت نے عوام پر نیا مہنگائی بم گرا دیا

یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت متعدد اشیاء مہنگی کردی گئیں۔ کوکنگ آئل 17 اوربرانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ شیمپو ، لال مرچ اور کپڑے دھونے والا صابن بھی مہنگا کردیا گیا۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر بنیادی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل 17 روپے تک جب کہ برانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ برانڈ شیمپو کی قیمت میں 9 روپے سے لیکر 20 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے 90 ملی گرام شمپو کی بوتل 89 سے بڑھ کر 98 روپے ہوگئی ہے ۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر دودھ اور ٹی وائٹنر کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ برانڈ کے دودھ کے ایک لیٹر کا پیک 5 روپے تک مہنگا کر دیا گیا۔ دودھ کے لیٹر کا پیک 147 سے بڑھا کر 152 روپے کر دیا گیا۔ بچوں کیلئے سیریلز کی قیمت میں 20 سے لیکر 38 روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔

اسی طرح کافی اور ٹی وائٹنر کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔ مختلف برانڈز کی لال مرچ کی قیمت میں 30 روپے سے 205 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔کپڑے دھونے کا صابن چار روپے سے 35 روپے تک مہنگا کردیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری اور اطلاق فوری ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment