مقبوضہ کشمیر میں بھارت فوجی محاصرے کے دوران آبادی کے تناسب کو بدلنے کی کوشش کر رہا ہے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت نے گزشتہ 72 سال سے کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے، مقبوضہ وادی میں فوجی محاصرے کے دوران آبادی کے تناسب کو بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں

خواتین کے ساتھ زیادتی، وزیراعظم کی ملزمان کی سرعام پھانسی کی مخالفت

وفاقی وزیر شیریں مزاری کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سرعام پھانسی کا قانون نہیں لا رہی۔ وزیراعظم نے واضح کردیا ہے کہ سرعام پھانسی نہیں ہو سکتی۔ وزیراعظم نے کہا سرعام پھانسی کا قانون  نہیں بن سکتا۔

مزید پڑھیں

نالائق اور کرپٹ ٹولا پاکستان پر مسلط ہے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم ن اورے کہا ہے کہ ایک نالائق اور کرپٹ ٹولا پاکستان پر مسلط کیا گیا ہے۔شہباز شریف پارٹی صدر ہیں وہ قائد کو اعتماد میں لیکر ہر فیصلہ کرتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو عوام کا مینڈیٹ نہ لیکر آئے ہوں وہ عوام کی تکلیف کا کیا ازالہ کرے گی۔ آپ جو بھی ہتھکنڈے استعمال کرلیں کامیاب نہیں ہوں گے۔ 58والیم کے اندر ایک لائن ایسی نہیں جو شہباز شریف پر منی لانڈرنگ یا…

مزید پڑھیں

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، پاکستان کا شدید احتجاج

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو پاکستانی شہری شدید زخمی ہو گئے۔ پاکستان نے سینیئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

مزید پڑھیں

رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں کئی اشیاء کی برآمدات میں کمی

رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران درجنوں اشیاء کی برآمدات میں کمی ہوگئی- چاول پھل سبزیاں خام کپاس کھیلوں کی مصنوعات اور فرنیچر کی برآمدات بھی گر گئیں۔

مزید پڑھیں

ورلڈ بینک پاکستان کی پاکستان کے لیے 45 کروڑ ڈالرز کی گرانٹ کی منظوری

عالمی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان کو 45 کروڑ ڈالرز کی رقم فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ گرانٹ قابل تجدید توانائی منصوبوں کے لیے فراہم کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور:مسابقتی کمیشن کا شوگر مل کے ہیڈ آفس پر چھاپہ، ریکارڈ قبضہ میں لے لیا

مسابقتی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کےعہدے داران ممبر ملز کے درمیان وٹس ایپ میسیجز، خطوط اور ای میلز کے تبادلے کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ اس ریکارڈ سے پی ایس ایم اے اور اس شوگر مل گروپ کے سینئر آفیشل کے درمیان ای میلز کے تبادلے کا سراغ بھی ملا ہے۔

مزید پڑھیں

سانحہ آرمی پبلک سکول کمیشن رپورٹ جاری کر دی گئی

سانحہ آرمی پبلک سکول کمیشن رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ پانچ سو پچیس صفحات اور چار حصوں پر مشثمل ہے۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ آرمی پبلک سکول کمیشن رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کمیشن کے سربراہ جسٹس محمد ابراہیم خان نے مرتب کی۔

مزید پڑھیں

سوزی اور ببلو کو بیرون ملک منتقل کرنے کی تجویز

چڑیا گھر کے کاون ہاتھی کے بعد سوزی اور ببلو ریچھوں کو بھی بیرون ملک منتقل کرنے کی تجویز سامنے آ گئی۔

مزید پڑھیں

میرے سامنے انگلش کیوں بولی، سی سی پی او لاہور کی سب انسپکٹر کو گالیاں

ذرائع کے مطابق اعلی تعلیم یافتہ نوجوان سب انسپکٹر فہد افتخار ورک کو سی سی پی او لاہور شیخ عُمر نے میٹنگ کے دوران انگلش کے چند الفاظ بولنے پر گالیاں دیں اور کہا "کھوتے کے بچےانگریز کی اولاد” اور پرچہ دینے کی دھمکی دی۔

مزید پڑھیں

سپریم کورٹ:سانحۂ APS پر جوڈیشل کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں سانحہ آرمی پبلک اسکول سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل نے انکوائری کمیشن رپورٹ پرجواب جمع کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ واقعہ میں ذمہ دارافراد کیخلاف ہرممکن کاروائی کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں

بھارت میں 11 ہندوؤں کے قتل پر پاکستانی ہندو برادری سراپا احتجاج

بھارت میں گیارہ ہندوں کا مبینہ قتل پر پاکستان کی ہندوبرادری سراپا احتجاج ہے۔ ہندو برادری کی جانب سے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے دھرنا دیا جا رہا ہے جس میں ملک بھر سے مظاہرین شامل ہو رہے ہیں۔دھرنے میں سندھ بھر سے ہندو خواتین ، بچے اور مرد بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں