میرے سامنے انگلش کیوں بولی، سی سی پی او لاہور کی سب انسپکٹر کو گالیاں

سی سی پی او لاہور کا آئے روز خبروں کی زینت بننا معمول بن گیا۔ سی سی پی او نے میٹنگ کے دوران پولیس کے سب انسپکٹر کو انگلش بولنے پر گالیاں دیں۔

ذرائع کے مطابق اعلی تعلیم یافتہ نوجوان سب انسپکٹر فہد افتخار ورک کو سی سی پی او لاہور شیخ عُمر نے میٹنگ کے دوران انگلش کے چند الفاظ بولنے پر گالیاں دیں اور کہا "کھوتے کے بچےانگریز کی اولاد” اور پرچہ دینے کی دھمکی دی۔

ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر افتخار ورک نے سی سی پی او کی جانب سے ہتک آمیز رویے پر احتجاجاً استعفٰی دے دیا۔

یاد رہے اس سے قبل بھی سی سی پی او لاہور شیخ عُمر نے سانحہ موٹر وے پر غیر ذمہ دارانہ بیان دیا تھا جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment