لاہور:مسابقتی کمیشن کا شوگر مل کے ہیڈ آفس پر چھاپہ، ریکارڈ قبضہ میں لے لیا

مسابقتی کمیشن نے لاہور میں ایک شوگر مل کے ہیڈ آفس پر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضہ میں لے لیا۔

مسابقتی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کےعہدے داران ممبر ملز کے درمیان وٹس ایپ میسیجز، خطوط اور ای میلز کے تبادلے کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ اس ریکارڈ سے پی ایس ایم اے اور اس شوگر مل گروپ کے سینئر آفیشل کے درمیان ای میلز کے تبادلے کا سراغ بھی ملا ہے۔

مسابقتی کمیشن نے کہا کہ کمیشن کو حساس تجارتی معلومات دستیاب ہو گئی ہیں۔ شوگر ملز اور ضلع کی سطح پر شوگر سٹاک پوزیشن، گنے کی کرشنگ کی مقدار ، چینی کی پیداوار، ریکوری کا تناسب مل گیا۔ ڈیٹا میں چینی کی پچھلی پیداوار، چینی کی فروخت کی مقدار اور اس کے تناسب بھی موجود ہے۔

انکا کہنا تھا کہ شوگر ملز کے وٹس ایپ گروپ کے جائزے سے پتہ چلا کہ اس شوگر مل گروپ کا یہی سینئر آفیشل چینی کی قیمت اور سٹاک سے متعلق ڈیٹا کے سلسلے میں مسلسل روابط میں تھا۔ شوگر مل کا یہی افسر 2012 سے پی ایس ایم اے کا چینی سٹاک پوزیشن کے لئے فوکل پرسن تعینات تھا۔ یہ افسر شوگر انڈسٹری سے متعلق حساس معلومات کے سلسلے میں مسلسل روابط میں تھا۔

سی سی پی نے 14ستمبر کو پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے لاہور اور اسلام آباد آفس کو بھی ریکارڈ قبضہ میں لیا تھا

متعلقہ خبریں

Leave a Comment