رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں کئی اشیاء کی برآمدات میں کمی

رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران درجنوں اشیاء کی برآمدات میں کمی ہوگئی- چاول پھل سبزیاں خام کپاس کھیلوں کی مصنوعات اور فرنیچر کی برآمدات بھی گر گئیں۔

وزارت تجارت کی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ جولائی اور اگست کے دوران سالانہ بنیاد پر درجنوں اشیاء کی برآمدات میں کمی ہوئی۔جولائی اور اگست کے میں فوڈ مصنوعات کی برآمدات 17.76 فیصد کمی کے بعد 53 کروڑ 57 لاکھ ڈالرز رہیں۔ چاول 25.52 فیصد اور پھلوں کی برآمدات میں 7.35 فیصد جبکہ سبزیوں کی برآمدات میں 7.13 فیصد کمی رکارڈ کی گئی۔

دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات 0.98 فیصد کمی کے بعد 2 ارب 28 کروڑ ڈالرز رہیں۔ دستاویز کے مطابق جولائی اور اگست میں سالانہ بنیاد پر خام کپاس 97.19 فیصد اور کاٹن یارن کی ایکسپورٹ میں 45.10 فیصد کمی ہوئی۔ کاٹن کلاتھ کی برآمدات 9.24 فیصد کمی کے بعد 29 کروڑ 47 لاکھ ڈالرز رہیں-کھیلوں کی مصنوعات کی برآمدات 15.19 فیصد کمی کے بعد 4 کروڑ 53 لاکھ ڈالرز رہیں۔

رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں فٹ بالز کی برآمدات میں 24.18 فیصداور دستانوں کی برآمدات میں 20.66 فیصد کمی رکارڈ کی گئی۔ اسی طرح کیمیکل فارماسوٹیکل مصنوعات کی برآمدات 13.30 فیصد کمی کے بعد 14 کروڑ ڈالرز رہیں۔ پلاسٹک میٹریلز 28.44 فیصد اور فرنیچر کی برآمدات 14 فیصد گرگئیں۔

دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سالانہ بنیاد پر زیورات کی ایکسپورٹ میں 60.60 فیصد، الیکٹرک فینز 12 فیصد، سیمنٹ 5.60 فیصد,تمباکو 17.50 فیصد، مسالہ جات 21.67 فیصد، نیٹ ویئر 4.43 فیصد اور بیڈ ویئر کی ایکسپورٹ میں 5.93 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح ٹاولز 6 فیصد اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی ایکسپورٹ میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment