ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، پاکستان کا شدید احتجاج

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو پاکستانی شہری شدید زخمی ہو گئے۔ پاکستان نے سینیئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ 

بھارتی اشتعال انگیزیوں میں کمی نہ آ سکی۔ 24 ستمبر کو ایک مرتبہ پھر بھارتی افواج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بارو سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجہ میں دو پاکستانی شہری شدید زخمی ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تعینات سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے پاکستان نے بھارتی فائرنگ پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں برس بھارت نے اب تک 2340 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی جس میں اب تک 18 معصوم پاکستانی شہری شہید اور 187 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کی طرف سے جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنانا قابلِ مذمت ہے۔ بھارتی فورسز مسلسل بھاری ہتھیاروں سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے جس سے علاقائی امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت ایسے ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ نہیں ہٹا سکتا پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت 2003 کے فائر بندی سمجھوتے کی پاسداری کرے اور اقوام متحدہ مبصر مشن کو صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر کام کرنے کی اجازت دے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment