نالائق اور کرپٹ ٹولا پاکستان پر مسلط ہے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم ن اورے کہا ہے کہ ایک نالائق اور کرپٹ ٹولا پاکستان پر مسلط کیا گیا ہے۔شہباز شریف پارٹی صدر ہیں وہ قائد کو اعتماد میں لیکر ہر فیصلہ کرتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو عوام کا مینڈیٹ نہ لیکر آئے ہوں وہ عوام کی تکلیف کا کیا ازالہ کرے گی۔ آپ جو بھی ہتھکنڈے استعمال کرلیں کامیاب نہیں ہوں گے۔ 58والیم کے اندر ایک لائن ایسی نہیں جو شہباز شریف پر منی لانڈرنگ یا کرپشن کا الزام لگاتی ہو۔ گواہان کے بیانات میں شہباز شریف کا نام تک نہیں ہے۔ عمران خان شہباز شریف کو گلگت بلتستان اور لوکل گورنمنٹ الیکشن کی وجہ سے گرفتار کروانا چاہتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے حکومت کیساتھ پارلیمان کے اندر اور باہر آئندہ کوئی تعاون نہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اے پی سی کے ہر فیصلے پر شہباز شریف عملدرآمد کرائیں گے۔ اس اسپیکر کو کوئی اختیار نہیں کہ پارلیمانی لیڈر کا اجلاس طلب کر سکے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment