خواتین کے ساتھ زیادتی، وزیراعظم کی ملزمان کی سرعام پھانسی کی مخالفت

خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات پر وزیراعظم نے سرعام پھانسی کی مخالفت کردی۔

وفاقی وزیر شیریں مزاری کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سرعام پھانسی کا قانون نہیں لا رہی۔ وزیراعظم نے واضح کردیا ہے کہ سرعام پھانسی نہیں ہو سکتی۔ وزیراعظم نے کہا سرعام پھانسی کا قانون  نہیں بن سکتا۔

شیریں مزاری نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا عالمی معاہدوں کے باعث اس طرح کا قانون کیسے بنا سکتا ہے۔ زیادتی کے کیسز کی روکتھام کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ زیادتی کے کیسز میں اب خاندان سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ زیادتی کیسز کی تحقیقات کے لئے ومین پولیس بھی ہوگی۔ ریپ سینٹر بنے گا جو عدالتوں میں کیسز کو فالوو کرے گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment