ملک بھر آباد:گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 566 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 566نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ایک ہی روز میں سات افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ملک بھر میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 581 تک جا پہنچی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 566نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ایک ہی روز میں سات افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 451 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 581 تک جا پہنچی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 488، پنجاب میں98 ہزار 941 خیبرپختونخوا 37 ہزار 588، اسلام آباد میں 16 ہزار 367، بلوچستان میں 14 ہزار 932، آزاد کشمیر 2 ہزار 630 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 635 تعداد ہوگئی۔

ملک بھر میں اب تک 33 لاکھ چوراسی ہزار ایک سو چھیاسی ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ ایک ہی روز میں چالیس ہزار ایک سو سرسٹھ افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 95 ہزار 333 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ جبکہ پانچ سو چھہتر افراد کی حالت تشویشناک ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Comment