روز ویلٹ ہوٹل کے ہوسٹائل ٹیک اوور کا خطرہ

روز ویلٹ ہوٹل کو زبردستی قبضے میں لینے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی مالی مشکلات بڑھنے لگیں ہیں۔ روز ویلٹ ہوٹل کو زبردستی قبضے میں لینے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کابینہ کو خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کو بتایا کہ روز ویلٹ ہوٹل کے ہوسٹائل ٹیک اوور کا خطرہ ہے۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ روز ویلٹ ہوٹل کیلئے ای سی سی نے مالی معاونت کی منظوری دی گئی ہے۔

کابینہ نے دونوں مشیروں کے دلائل سننے کے بعد روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق ای سی سی کے فیصلے کی توثیق سے انکار کردیا جس کے بعد روز ویلٹ ہوٹل کیلئے 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز پیکچ کا معاملہ بھی لٹک گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک کی مالی حالت خراب ہے۔ روز ویلٹ ہوٹل کو 10 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوچکا ہے، جب کہ آمدن نہ ہونے سے خسارہ بڑھ رہا ہے۔ پی آئی اے نے روز ویلٹ ہوٹل کے لیے امریکی بینکوں سے قرض لے رکھا ہے جس کی ادائیگی نہیں ہو پا رہی۔ وفاقی حکومت روز ویلٹ ہوٹل کے مالی اور قانونی معاملات کا جائزہ لے رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment