شیخ رشید نے نواز شریف سے 10 سوالوں کے جواب مانگ لیے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے 10 سوال پوچھ ڈالے۔

تفصیلا ت کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ کسی شخص نے میری بات پر یہ نہیں کہا میں غلط کہہ رہا ہوں، میں کسی سے ہدایات لیکر بات نہیں کرتا، کسی ادارے کا ترجمان نہیں ہوں، میں آرمی چیف سے ملاقات کروں تو میرے لیے اعزاز کی بات ہے، خفیہ ملاقاتیں نہیں کرتا، دن میں ملتا ہوں اور خوشی سے ملاقات کرتا ہوں۔

موزیر ریلوے نے مزید  کہاکہ آج نواز شریف کیلئے 10 سوال چھوڑ کر جا رہا ہوں، امید ہے پیر تک جواب مل جائیں گے، یہ قومی اشوز پر ملاقات کرتے ہیں اور ذاتی ایجنڈے پر بات کرتے ہیں، قومی اداروں کیخلاف بولنے کیلئے ایک گھنٹہ تقریر کرسکتے ہیں، عدالت طلب کرتی ہے تو بہانہ بنایا جاتا ہے کہ طبیعت ٹھیک نہیں۔

وزیرریلوے شیخ رشید احمد کے نوازشریف سے10سوالات

1.دشمن ملک کے سربراہ مودی کو ملک سے باہر فون کیوں کرتے تھے ؟

2.کیا پاکستان سے آپ کال کرنے میں خطرہ سمجھتے تھے؟

3.بھارت کو اجمل قصاب کا پتہ اور ڈیٹا کس نے فراہم کیا ؟

4.سپریم کورٹ پر حملہ کس نے کرایا ؟ سابق چیف جسٹس سجاد علی شاہ پر حملہ کرنے کیلئے لاہور سے بسیں کیوں بھیجیں ؟

5- 2013 کے الیکشن میں کتنا خرچہ کیا ؟

6.قطر سے الیکشن کے لیے آپ کو کتنے پیسے ملے تھے؟

7.ڈان لیکس کے پیچھے کون تھا ، آج اعتراف کیا تو پہلے انکار کیوں کیا ؟

8.بینظیر بھٹو کی کردار کشی کیلئے حسین حقانی کے دستخط سے خط کس نے جاری کیا ؟

9.لندن سے نیب پر پتھراؤ کی منصوبہ بندی کتنے دنوں میں ہوئی ؟

10.آپ ووٹ کی بات کرتے ہیں، کورٹ کی بات کیوں نہیں کرتے؟ جب کورٹ طلب کرتی ہے تو بیمار بن جاتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ میری پارٹی (ش) لیگ تو استعفیٰ دینا نہیں چاہتی وہ بہتری کا راستہ اختیار کرنا چاہتی ہے لیکن مسلم لیگ (ن) اور (م) کا آپس کا اتحاد ہے اور یہ پتھراؤ کی سیاست کی منصوبہ بندی لندن سے ہوئی۔

مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق انہوں نے کہا کہ میں نے ان کے بیٹے کو یہ پیغام دیا کہ اپنے والد کو کہوں کہ اس ملک میں شیعہ، سنی اتحاد پیدا کرنا ان کے فرائض میں ہے یہ نہ ہو کہ 8 اکتوبر کو کوئی ایسا فساد ہوا تو یہ لوگ روند دیے جائیں گے اور ساری عمر پچھتائیں گے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ساری قوم کو تقسیم کیے ہوئے لوگ ہیں، میں پورے پاکستان کو کہتا ہوں کہ ملک کی سالمیت اور فوج کے خلاف بات کرنے والوں کو ڈنڈے مارو۔

چینی اور آٹے سمیت 11 چیزوں کے مہنگے ہونے کو تقسیم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے یہ بات عمران خان سے بھی کہی تھی کہ اور میں چینی اور آٹے پر سبسڈی کرواؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں ان کی ‘ملاقاتاں’ کی بات کروں تو ایک مہینے تک ٹی وی پر ہی پھنسا رہوں گا، جبکہ مجھے تو یہ شک پڑ رہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور (ش) میں سے کہیں ط (طوطا لیگ) ہی نہ نکل آئے کیونکہ یہ سارے لوگ استعفیٰ نہیں دیں گے۔

نواز شریف کی تقریر سے متعلق سوال پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ الطاف حسین تو معلوم شخص تھا لیکن نواز شریف نے تو بھارت کے ‘اثر و رسوخ کے حامل ایجنٹ’ (انفلیوئنس ایجنٹ) کے طور پر خطاب کیا۔

جہانگیر ترین سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انسان کے اوپر کیس مرتے دم تک ختم نہیں ہوتا جب تک عدالت میں ٹرائل نہیں ہو، جہاں اتنے لوگ بھاگے ہوئے ہیں تو اس میں وہ بھی شامل ہوجائیں گے لیکن کیس سے وہ بچ نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ میری پارٹی (ش) لیگ تو استعفیٰ دینا نہیں چاہتی وہ بہتری کا راستہ اختیار کرنا چاہتی ہے لیکن مسلم لیگ (ن) اور (م) کا آپس کا اتحاد ہے اور یہ پتھراؤ کی سیاست کی منصوبہ بندی لندن سے ہوئی۔

مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق انہوں نے کہا کہ میں نے ان کے بیٹے کو یہ پیغام دیا کہ اپنے والد کو کہوں کہ اس ملک میں شیعہ، سنی اتحاد پیدا کرنا ان کے فرائض میں ہے یہ نہ ہو کہ 8 اکتوبر کو کوئی ایسا فساد ہوا تو یہ لوگ روند دیے جائیں گے اور ساری عمر پچھتائیں گے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ساری قوم کو تقسیم کیے ہوئے لوگ ہیں، میں پورے پاکستان کو کہتا ہوں کہ ملک کی سالمیت اور فوج کے خلاف بات کرنے والوں کو ڈنڈے مارو۔

چینی اور آٹے سمیت 11 چیزوں کے مہنگے ہونے کو تقسیم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے یہ بات عمران خان سے بھی کہی تھی کہ اور میں چینی اور آٹے پر سبسڈی کرواؤں گا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment