بھارتی ایجنسی پاکستان میں جاسوسی کے لئے لوگوں کو استعمال کرتی ہے، رامیش کمار

پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلی ڈاکٹر رامیش کمار نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی ایجنسی را پاکستان میں جاسوسی کے لئے لوگوں کو استعمال کرتی ہے اگر کوئی انکار کرے تو ان 11 لوگوں کی طرح انہیں وہاں بلا کر قتل کردیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں

حکومت مخالف تحریک، اپوزیشن جماعتوں کا سات اکتوبر کو کوئٹہ میں میدان سجانے پر غور

زرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتیں 7 اکتوبر کو پہلہ جلسہ کوئٹہ میں رکھنے پر غور کر رہی ہیں۔محمود خان اچکزئی نے 7 اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسہ کرنے کی تجویز دی۔
محمود خان اچکزئی نے تجویز دی ہے کہ سات اکتوبر کو شہدائے تحریک جمہوریت بحالی ہے اس لیے تحریک کے شہداء کے دن پر پہلا جلسہ کوئٹہ میں کیا جائے۔

مزید پڑھیں

طلال چوہدری نے پوری ن لیگ کا سر شرم سے جھکا دیا ہے، فیاض الحسن چوہان

پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طلال چودھری نے جو حرکت کی وہ سب کے سامنے ہے۔ ہم نے پہلی بار دیکھا ہے کہ تنظیم سازی رات کے 3 بجے ہوتی ہے۔ یہ انوکھی تنظیم سازی ن لیگ اور طلال چودھری نے ایجاد کی ہے۔

مزید پڑھیں

آرمینیہ اور آذربائیجان کے مابین جنگ چھڑ گئی

آرمینیائی وزارت دفاع نے بتایا کہ آذربائیجان کے دو ہیلی کاپٹروں کو گرا دیا گیا۔
وزارت اطلاعات کے ترجمان شوشان سٹیپیان نے بھی کہا کہ آرمینیائی فوج نے آذربائیجان کے تین ٹینکوں کو نشانہ بنایا۔ مگر انہوں نے ہلاکتوں سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔

مزید پڑھیں

روس میں کثیر الملکی فوجی مشقیں، پاک فوج کے دستے کی شرکت

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روس کے شہرآسترکھان میں کیوکاز2020 کثیرالقومی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔‎ ‎جس میں وزیردفاع پرویزخٹک نے کیوکاز2020 کی اختتامی تقریب میں شرکت ‏‏کی اورمشقوں کا معائنہ کیا۔ مشقوں میں شریک پاکستانی اورچینی دستوں سے وزیردفاع ‏‏ ‏پرویزخٹک نےخصوصی ملاقات بھی کی۔ پاک فوج کے چیف آف لاجسٹک سٹاف لیفٹیننٹ ‏‏جنرل اظہرصالح بھی وفد کا حصہ تھے۔

مزید پڑھیں

نوری آباد مسافر وین میں آتشزدگی، جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہو گئی

کراچی حیدرآباد موٹر وے پر نوری آباد کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار ہونے والی بد قسمت مسافر وین کے مزید دو زخمی جان کی بازی ہار گئے۔
گزشتہ رات حیدر آباد سے کراچی جانے والی مسافر وین موٹر وے پر نوری آباد کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔
ٹریفک حادثے میں 13 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے تھے جب کہ ایک بچی معجزانہ طور پر بچ گئی تھی۔
زخمی وین ڈرائیور نے بتایا کہ آگے جانے والی گاڑی کا بونٹ اُڑ کر وین کی وِنڈ اسکرین پر آگرا جس کے بعد وین بے قابو ہو کر اُلٹ گئی، گاڑی میں نصب گیس سلنڈر پھٹنے سے مسافر وین میں آگ لگ گئی تھی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال کے برنس سینٹر منتقل کیا گیا تھا جہاں مزید دو زخمی دم توڑ گئے تھے، مزید دو افراد کی ہلاکت کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔
ایدھی ذرائع کے مطابق یہ حادثہ سپرھائی وے پر لکی سیمنٹ فیکٹری کے قریب پیش آیا، لاشوں کو ایدھی ایمبولینسس کے ذریعے عباسی شہید ھسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ آگ بجھانے کے لیے فائر ٹینڈرز کو طلب کیا گیا۔
دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برنس سینٹر میں 6 مریض زیر علاج ہیں اور تمام مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

مزید پڑھیں